جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاون ہال ترال میں محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر عبدل عزیز نے کی۔ Tral Rural Development Program at Town Hall
وہیں اس پروگرام میں اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر فرحت، بی ڈی او ترال مسعود احمد اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی سمیت پنچوں اور سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر مالی سال 23۔2022 کے لیے منصوبے کے حوالے سے بحث کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے بتایا کہ 'پروگرام کا مقصد سرکاری رقومات کو زمینی سطح پر منصفانہ طریقے سے صرف کرنا ہے اور اس کے لیے محکمہ وعدہ بند ہے۔' ADDC Pulwama on Government Funds
انہوں نے مزید بتایا کہ 'محکمۂ دیہی علاقوں میں جامع تعمیر نو کے لیے مختلف اسکیمز لا رہا ہے اور عوام کو چاہیے کہ ان اسکیمز کا فایدہ اٹھایا جائے۔'