ETV Bharat / city

Road Accidents Continues in J&K: خونیں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جموں و کشمیر میں جاری

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 9:59 PM IST

جموں و کشمیر ٹریفک حکام J&K Traffic Department کے مطابق جموں وکشمیر میں ہر سال اوسطاً 6 ہزار سے زائد سڑک حادثات Road Accidents in J&K پیش آتے ہیں جن میں تقریبا 7 سو لوگ ہلاک جب کہ تقریباً 7 ہزار زخمی ہوجاتے ہیں۔ ادھر ہر ماہ شہر میں تقریباً 20 سے زائد سڑک حادثات میں 3 سے زیادہ لوگ ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوجاتے ہیں۔

road-accidents-continue-unabated-on-jammu-and-kashmir
خونیں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جموں و کشمیر میں جاری

جموں و کشمیر کی عام شہراہوں کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آئے روز سفر کے دوران سڑک حادثات پیش Road Accidents in Jammu Srinagar Highway آتے ہیں جن میں نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، بلکہ کئی لوگ شدید زخمی ہونے کے باعث عمر بھر معذور بھی جاتے ہیں۔

سال نو کے پہلے ہی ہفتے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک دولدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ وہیں دوسرے واقع میں پونچھ شہراہ پر سکیورٹی اہکاروں کی بس لڑھک جانے سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ کئی شدید زخمی ہوگئے۔

ایک جائزہ کے مطابق ہر سال اوسطاً 6 ہزار سے زائد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں تقریبا 7 سو لوگ ہلاک جبکہ7 ہزار کے قریب زخمی ہوجاتے ہیں۔ادھر ہر ماہ شہر میں تقریباً 20 سے زائد سڑک حادثات میں 3 سے زیادہ لوگ ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوجاتے ہیں۔

سال 2021 میں شہر کی سڑکوں پر 312 حادثات کے دوران 36 لوگوں کی موتRoad Accidents in J&K in 2021 ہوئی ہے اور 333 افراد زخمی ہوئے ہیں۔محکمہ ٹریفک کے مطابق اکثر حادثات تیز رفتاری ،گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

شہر سرینگر میں 2 لاکھ سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں روزانہ سڑکوں پر دوڑتی ہے۔بڑھتے ٹریفک دباؤ سے شہرTraffic Jam in Srinagar کے اکثر مقامات پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔اس صورتحال کے بیچ راہ چلتے لوگوں کو چلنے پھرنے میں نہ صرف دشواریاں پیش آتی ہیں بلکہ کئی تو حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ سال 2021 کے جنوری مہینے میں شہر میں 11سٹرک حادثات میں 2 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فروری میں 23 حادثات میں 2 لوگ اپنی جانیں گنوا بھیٹے اور 22زخمی ہوئے مارچ میں 31 سڑک حادثات کے دوران بھی 2 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح سال گزشتہ کے اپریل، مئی ،جون،جولائی ،اگست،ستمبر ،اکتوبر اور نومبر مہینے میں بھی ایسے ہی سڑک حادثات میں 30 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 235 زخمی ہوئے۔

سڑک کے ایسے سڑک حادثات میں نہ صرف نوجوان بلکہ مرد و خواتین بھی اپنی جانیں گنوا بھیٹتےRoad Accident Death ہیں جبکہ شدید زخمی ہونے کے باعث کئی افراد عمر بھر اپائج کی زندگی گزارنے پر بھی مجبور ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Driver Killed After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت

سرینگر گاندربل سڑک،سرینگر پانپور اور ناربل سرینگر سڑک پر اکثر حادث پیش آتے ہیں ۔سڑکوں کی خستہ حالی ، تنگ دامنی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں نہ لانا وغیرہ ایسے کئی وجوہات ہیں جو کہ ٹریفک حادثات کے موجن بن جاتے ہیں۔ لیکن ہر جگہ پارکنگ کی معقول سہولیت بھی دستیاب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ اور راجستھان میں سڑک حادثہ، 20 ہلاک

دکاندار حضرات اور گاہک اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پر کھڑا کرتے ہیں۔ جس سے ٹریفک کی آواجاہی میں کافی خلل پڑھ جاتا ہے اس پر ستم ظریفی یہ کہ فٹ پاتوں پر یا تو دوکانداروں یا چھاپڑی فروشوں نے قبضہ جمایا ہوتا ہے،جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے بیچ سڑک چلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔نتیجتا یہ صورتحال بھی پھر حادثات کی وجہ بن جاتی ہے۔

سالانہ بڑھتے ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے دورس پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے وہیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھی اپنی اپنی زمہ داری نبھانے کی بے حد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.