تفصیلات کے مطابق آج سرینگر کی پریس کالونی میں رہبری تعلیم سے وابستہ ہزاروں ٹیچروں نے اپنے مطالبات کو لیکر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین عارضی ملازمت کو مستقل کیے جانے کے مطالبہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی تھی ہماری ملازمت کو مستقل کیا جائے گا۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے ہمیں مذکورہ محکمے میں بطور ٹیچر مستقل کیا جا ئے ورنہ ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گےاور اس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پہ عائد ہوگی۔