ETV Bharat / city

Full Dress Rehearsal Parade: یوم جمہوریہ تقریب سے قبل جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل پریڈ - فل ڈریس ریہرسل تقریب کا انعقاد

یوم جمہوریہ تقریب Republic Day Celebration سے قبل جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل Full Dress Rehearsal کی گئی، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف اسکولوں کے طلباء کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔

یوم جمہوریہ تقریب سے قبل جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل پریڈ

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 5:38 PM IST

Updated : Jan 24, 2022, 9:38 PM IST

ڈوڈہ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Doda

یوم جمہوریہ کی تقریبات کی حتمی تیاریوں کی مکمل ڈریس ریہرسل ڈسٹرکٹ پولیس لائن ڈوڈہ میں بھی ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل میں کووڈ ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کے درمیان مختلف محکموں کی شرکت دیکھی گئی۔

اپنے خطاب میں، اے ڈی سی ڈوڈہ نے عظیم قوم کی بنیاد رکھنے، قوم کی مجموعی ترقی کے لیے انہیں بنیادی حقوق دینے کے لیے بھارتی آئین کے وضع کرنے والوں کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے آئین اور دیگر بے شمار آزادی پسندوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے آنے والی تمام نسلوں کے لئے انتھک جدوجہد کی تاکہ وہ آزادی سے سانس لیں اور اس عظیم ملک ہندوستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں، جو کہ جامع ثقافت اور روایت کی بہترین مثال ہے۔

اے ڈی سی نے ضلع انتظامیہ کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو بتایا کہ ضلع کو ڈی جی جی آئی رینکنگ میں پورے یو ٹی میں دوسرا مقام ملا ہے اور وہ ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ ریہرسل کے دوران اے ایس پی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی وائی ایس پی ڈار، ڈی وائی ایس پی ٹریفک، ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈہ، ضلع انتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

اننت ناگ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Ananthnag

اننت ناگ کے گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے تعلق سے فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے۔ سخت ترین حفاظتی حصار اور کڑاکے کی سردی کے بیچ منگل کو یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ میں فل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ بشیر احمد وانی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔ سخت سردی کے باوجود مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ فل ڈریس ریہرسل کی اس تقریب میں فنکاروں اور طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔

گاندربل میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Ganderbal

یوم جمہوریہ تقریب سے قبل گاندربل کے قمریہ میدان میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف اسکولوں کے طلباء کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ضلع گاندربل ترقیاتی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا اور اے ایس پی فیروز احمد یحییٰ نے پریڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف اسکولوں کے طلباء کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ اس موقع پر رنگارنگ کلچرل پروگرام کا ریہرسل کیا گیا۔

بارہمولہ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Barahmulla

یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebration سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بارہمولہ اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن سوپور میں ایک فل ڈریس ریہرسل Full Dress Rehearsal کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارہمولہ محمد رفیق لون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد پرویز نے پریڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف اسکولوں کے طلباء کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع پولیس بارہمولہ نے پہلی بار اس تقریب میں اپنا بینڈ متعارف کرایا ہے۔

بانڈی پورہ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Bandipura

شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے حوالے سے یہاں پر فل ڈریس ریہرسہل کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے پیش نظر ہونے والی تقاریب کے مارچ ہاسٹ، پریڈ ودیگر پروگرام کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ ایس ایس پی بانڈی محمد زاہد ملک نے پرچم کشائی کی۔

پلوامہ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

pulwama

ضلع پلوامہ میں بھی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ ریہرسل 26 جنوری 2022 کو ہونے والی اصل یوم جمہوریہ پریڈ کا پیش خیمہ ہے۔سب سے بڑی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

مارچ پاسٹ پریڈ میں حصہ لینے والے دستوں میں پولیس، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، آئی آر پی، لیڈی دستہ، ہوم گارڈ، کمانڈو فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا دستہ اور بینڈ دستہ شامل تھا۔

اسی طرح کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں منعقد ہوئی، جہاں متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اس موقع پر ہنگامی حالات کو کم کرنے کے لیے کووڈ-19 سے متعلق تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا۔

بڈگام میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام

Budgam
Budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 73 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں آج اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں آج فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام اکرملہ ٹاک نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی. موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی بڈگام نے تمام مجاہدین آزادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ضلع میں شروع کیے گئے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ضلع کے مختلف اسکولوں کی جانب سے رنگ برنگے ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے، جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مارچ پاسٹ میں جے کے پی، جے کے اے پی ،سی آر پی ایف ،ہوم گارڈز، این سی سی اور اسکولوں کے مختلف کنٹیجنٹوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام اکرم اللہ ٹاک، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان، اے ڈی سی بڈگام ناصر احمد لون، جی ایم ڈی آئی سی، اے ایس پی بڈگام، سی ای او کے علاوہ دوسرے سول و پولیس آفیسران نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 24, 2022, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.