فقير حاجی پیر محمد عبداللہ لون صاحبؒ کی عرس تقاریب کا وتہ لار میں اہتمام کیا گیا جبکہ اس تقریب میں ان کی تحریر کردہ کتاب ’پاری زان‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقے میں روحانی بزرگ فقير ملت حاجی پیر محمد عبداللہ لون صاحبؒ کا عرس بڑے عقيدت و احترام سے منایا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران زائرین کو درود و ازکار کی محفلوں میں مصروف دیکھا گیا۔
اس موقع پر فقير ملت ٹرسٹ وتہ لار کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے مناسب اقدامات بھی کئی گئے تھے۔ عرس تقاریب کے موقع پر فقير ملت حاجی پیر محمد عبداللہ لون صاحبؒ کی کتاب ’پاری زان‘ رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔
فقير ملت حاجی پیر محمد عبداللہ لون صاحبؒ کی جانب سے لکھی گئی نعت شریف، منقیبت اور غزلوں کو علاقہ لار کے سرکردہ قلم کار شیخ مطلوب نے کتابی شکل گئی جس کے ذریعہ ان کی زندگی عقیدت مندوں کو روشناس کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
گاندربل: عوام تعمیراتی لکڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان
’پاری زان‘ کی رسم رونمائی تقریب میں شاہی شمس فقير کرشپورہ بڈگام کے سجادہ نشین پیر محمد الطاف، پیر محمد منظور سجادہ نشین سعيد صاحب دلگیرؒ وندہامہ گاندربل، فقير ملت حاجی پیر محمد عبداللہ لون صاحبؒ کے جانشین اورسجادہ نشین پیر محمد عیاش، پیر محمد عنایت، صدر انجمن ادب گاندربل اظہر نظير، چیف کاسپینڈنٹ انجمن ادب گاندربل شیخ بشر،معروف صحافی شیخ مطلوب، سماجی کارکن بلال بٹ اور علاقہ لار کی سرکردہ شخصيات، قلم کار، دانشور و سماجی کارکنان کے علاوہ دیگر مہمانان نے شرکت کی۔