جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈمیں کھیلے جارہے تیسرے کواٹر فائنل کے پہلے دوروز بارش اور خراب روشنی کے سبب متاثر ہونے کے بعد تیسرے دن کھیل ممکن ہو سکا۔ میزبان ٹیم جموں کمشیر کے گیندبازوں نے موسم کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور مہمان ٹیم کو206 رنوں کے اسکور پر جلد ہی سمٹ دیا۔
کرناٹک نے دووکٹوں کے نقصان پر 14 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے 69.1 اوورز میں 206 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہو گئی۔
کرناٹک کی جانب سے سدھارتھ 76 رن بنا کر ٹاپ اسکورررہے ۔ اس کے علاوہ منیش پانڈے(37رن)،شارتھ (26رن)اور سچیتھ(18ر)کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کھیل کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
جموں کشمیر کی جانب سے عاقب نبی عاقب نبی،مجتبیٰ یوسف اور کپتان پرویز رسول کو تین تین وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ عابد مشتاق کو ایک وکٹ ملا۔
کرناٹک کے 206 رنوں کے جواب میں جموں کشمیر کی شروعات اچھی نہ رہی اور 30 رنوں کے مجموعی اسکور پر شوریانس رائنا 12 رن بنا کر گوتم کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہو گیے۔
اس کے بعد حنان ناظر بھی 12 رن بنا کر سچیتھ کی گیند پر کرون نائر کے ہاتھوں کیچ آ ؤٹ ہو ئے۔
تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک جموں کشمیر نے دو وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنا لئے اور حریف سے اب بھی 127 رن پیچھے ہے۔ کجروریا (35رن) اور ایس ایس پوندر(11رن)بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔ کرناٹک کی جانب سے گوتم اور سچیتھ کو ایک ایک وکٹ ملا۔