ضلع راجوری کے تحصیل تھانہ منڈی کی پنچایت عظمت آباد میں آتشزدگی کے سبب دو مکان جل کر خاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک رہائشی مکان کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق شبیر حسین و تصویر حسین ولد مرحوم طالب حسین کے مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی تاہم کامیابی نہیں ملی۔ جس کے نتیجے میں دو مکان جل کر خاک ہوگئے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن تھانہ منڈی میں فائر برگیڈ نہ ہونےکی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
لوگوں نےکہاکہ ضلع انتظامیہ سےاپیل کی ہیکہ تھانہ منڈی میں فائر برگیڈ کی گاڑی مہیا کی جائے تاکہ اتنا بڑا حادثہ ہونےسےکچھ نہ کچھ روک تھام ہوسکے۔