ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 12:04 PM IST

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ Rain forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر: وادیٔ کشمیر کے بعض حصوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کے بیچ محکمۂ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ Rain forecast in Kashmir

سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران پہلگام میں 0.4 ملی میٹر اور کپوارہ میں سب سے زیادہ 10.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ادھر وادی میں بارشوں کے با وجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Monsoon تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم۔ کئی اضلاع میں بارش کا امکان

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وج معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ کم سے کم درجہ حرارت15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.