ETV Bharat / city

پلوامہ: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک - جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ

کل رات دیر گئے ضلع پلوامہ کے آرہل علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پلوامہ: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
پلوامہ: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 7:04 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے آرہل علاقے میں کل رات دیر گئے ایک سڑک حادثے پیش آیا جب کہ اس میں 35 سالہ نوجوان جان بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد یاسین بھٹ ولد محمد احسن بھٹ ساکن ارہل ڈانگرپورہ کے بطور کی گئی۔

پلوامہ: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

اطلاعات کے مطابق محمد یاسین بائیک پر اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ مقابل سے آرہی ایک نامعلوم ٹاٹا موبائل گاڑی نے انہیں ٹکر ماری جس کی وجہ سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ ٹکر مارنے کے بعد ٹاٹا موبائل گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

محمد یاسین کے اہل خانہ نے بتایا کہ یاسین پیشے سے مزدور تھے اور وہ حسب معمول مزدوری کرکے گھر واپس آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرہل ڈانگر پورہ کے مقام پر ایک ٹاٹاموبائل گاڑی نے یاسین کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

وہیں مقامی لوگوں نے پولیس اور سول انتظامیہ سے فوری طور پر ٹاٹا موبائیل کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور متاثرہ کنبہ کو مناسب امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ڈرائیور کی تاش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ محمد یاسین اپنے خاندان میں واحد کمانے والے تھے جب کہ انہوں اپنے پیچھے بوڑھے ماں باپ، دو بچوں کے علاوہ اہلیہ کو چھوڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے خاندان کی بھرپور امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.