ETV Bharat / city

پلوامہ حملہ منصوبہ بند سازش تھی: عزیز قریشی - General election 2019

میزورم کے سابق گورنرعزیز قریشی نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پلوامہ حملے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Ex Mizoram governor Aziz Qureshi
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 1:14 PM IST

انہوں نے پلوامہ حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں مہلوکین کے خون سے عوام انھیں سیاسی فائدہ حاصل نہیں کر دے گی۔

متعلقہ ویڈیو۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 'منصوبہ بند طریقے سے آپ نے یہ کرایا تاکہ آپ کو موقع ملے، لیکن عوام سمجھتی ہے۔ اگر مودی جی چاہیں تو 42 جوانوں کا ہلاک کرکے ان کی لاشوں پر سیاست کرلیں، لیکن عوام کرنے نہیں دے گی'۔

عزیز قریشی نے کہا: 'پلوامہ میں آپ کی آرمی، آپ کی فوج، آپ کی حکومت، بھر اس شاہراہ کے اوپر گاڑی کیسے داخل ہوگئی؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے پلان کرکے یہ حملہ کرایا، تاکہ آپ کو موقع ملے۔ لیکن عوام سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی چاہتے ہیں کہ 42 جوانوں کو مار کر سیاسی فائدہ حاصل کرلے، عوام انھیں ایسا نہیں کرنے دے گی۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں سی آر پی ایف کے تقریبا 40 جوان مارے گئے تھے۔

اس حملے کے بعد 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں شدت پسندوں کے کیمپ پر حملہ کرکے سیکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا، جبکہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے اس دعوے کو خارج کر دیا تھا۔

اس اسٹرائیک کے بعد پاکستانی فضائیہ نے بھارت میں گھسنے کی کوشش کی اور جوابی کارروائی میں بھارت کا مگ 21 کریش ہو گیا، جبکہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعوی کیا۔

وہیں مگ 21 سے نکلنے کے دوران بھارتی پائلٹ ابھینندن پاکستانی سرزمین پر چلے گئے۔ بعد میں پاکستان نے انھیں رہا کر دیا۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.