نابالغ کشمیری طالب علم جو مدھیہ پردیش کے سوامی وویکا نند کالج میں زیر تعلیم ہے۔ پلوامہ حملے کی تیسری برسی کے موقع پر واٹس ایپ پر قابل اعتراض اسٹیٹس پوسٹ کرنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق سوامی وویکانند گورنمنٹ کالج میں بی کام کورس کے 17 سالہ طالب علم نے پلوامہ حملے کے حوالے سے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
اُنہوں نے مزیدکہا کہ "پرائم منسٹر اسپیشل اسکالرشپ اسکیم (PMSSS) کے تحت زیر تعلیم، طالب علم پولیس کی تحویل میں ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔"
مزید پڑھیں:گرفتار کشمیری طالب علم کی والدہ نے حکومت سے فریاد کی
وہیں کالج کے پرنسپل کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ناصر کھوہامی کا کہنا تھا کہ طالب علم نے پلوامہ حملے کے ہلاک ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا ’’یہ بابری کا بدلہ ہے‘‘