ETV Bharat / city

Blasphemous Content: ساتویں جماعت کی سویکس اور ہسٹری میں خاکے شائع کرنا گستاخی عمل ناقابل برداشت - ساتویں جماعت کی ہسٹری اور سویکس

ساتویں جماعت کے سویکس اور ہسٹری میں پیغمبر آخر زماں حضرت محمدﷺ کے خاکے شائع کرنے پرجموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام Grand Mufti of Jammu and Kashmir Nasirul Islam نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں قصور واروں کے خلاف مناسب کارروائی کے لیے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 10:56 PM IST

حال ہی میں ساتویں جماعت کے مضمونوں میں پیغمر آخر زماں حضرت محمد ﷺ (PROPHET Muhammad (PBUH کے سلسلے میں نعوز بلللہ خاکے شائع کرنے کے معاملے کا جموں وکشمیر کے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن Board of School Education کوخبر دار کیا کہ جموں وکشمیر کے مسلمان ایسی کارروائیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ساتویں جماعت کی سویکس اور ہسٹری میں پیغمبر آخرزماں کے خاکے شائع کرنے پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ کو اس کا سنجیدہ نوٹس لے کر قصور واروں کو خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رواں داری بھائی چارے کی روایت برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کے مضامین پرپابندی لازمی ہے۔

ادھر جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ساتویں جماعت کی ہسٹری اور سویکس 7TH Class Civics & HISTORY کی تمام کاپیاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر اسکول بورڈ نے جے سے پبلشرز کی کتاب کو نصاب سے خارج کیا

وہیں جموں وکشمیر انتظامیہ نے عوام کویقین دلایا کہ کسی کو بھی اس طرح کی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جس سے یہاں کے امن امان کو خطرہ لاحق ہو اور آپسی منافرت پھیلنے کے امکانات ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.