ETV Bharat / city

ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد بندشیں مزید سخت - situation tense in kashmir

انتظامیہ نے اس صورتحال کے دوران وادی میں مواصلاتی نظام جس میں انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور فون کالنگ خدمات شامل ہے معطل کر دیا ہے۔

ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد بندشیں مزید سخت

author img

By

Published : May 7, 2020, 1:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں گزشتہ روز پیش آئے تصادم میں عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی بندشیں نافذ کی گئی ہیں جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند کیا گیا ہے۔

ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد بندشیں مزید سخت
اس تصادم میں ریاض نائکو سمیت اس کا ساتھی بھی ہلاک ہوا تھا جس کے بعد جنوبی کشمیر اور سرینگر میں کئ علاقوں میں پتھراؤ کے واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

انتظامیہ نے اس صورتحال کے بیچ وادی میں مواصلاتی نظام جس میں انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور فون کالنگ خدمات شامل ہے معطل کر دی ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 وبا کے پیش نظر گزشتہ 50 دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن انتظامیہ نے بندشیں سخت ترین کر دی ہے۔

وہیں دوسری جانب کووڈ 19 کی وجہ سے 34 سالہ شخص کی سرینگر کے گورمنٹ میڈیکل کالج میں موت واقع ہوئی ہے جس سے وادی میں اس وبا کے تئیں مزید تشویش پیدا ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.