ETV Bharat / city

Police Inspector Shot: سرینگر میں پولیس انسپکٹر پر فائرنگ - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے گرمائی دورالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک پولیس انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاں چلاکر اسے زخمی کردیا ہے۔ Police Inspector Shot and Injured in Srinagar

Police Inspector Shot
سرینگر میں پولیس انسپکٹر پر فائرنگ
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Feb 28, 2022, 8:26 PM IST

معلوم ہوا ہے کہ شیخ فردوس نامی یہ پولیس اہلکار انسداد رشوت ستانی بیورو یا اے سی بی کے ساتھ منسلک تھا۔ Firing at Anti-Corruption Bureau Police Inspector غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس افسر مسجد سے نماز پڑھ کر باہر آرہا تھا کہ اسی دوران گھات لگاکر بیٹھے ہوئے اسلحہ برداروں نے ان پر گولی چلائی۔

سرینگر میں پولیس انسپکٹر پر فائرنگ

زخمی اہلکار کو فوری طور سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ انکی گردن میں گولی لگی ہے ۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔ سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلاول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندو نے انٹی کرپشن بیورو کے انسپکٹر شیخ فردوس پر تب گولیاں چلائی جب وہ مسجد سے واپس آرہے تھے۔ حملے میں اُن کی گردن پر گولی لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'زخمی پولیس افسر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالات خطرے سے باہر ہے۔وہیں پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ کسی بھی عسکری تنظیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

Last Updated : Feb 28, 2022, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.