ETV Bharat / city

Police Books Yasin Malik's 2 Relatives In Attempt To Murder Case: علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے دو رشتہ دار گرفتار

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 2:07 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز زیرحراست علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کے دو رشتے داروں کو گرفتار Police Arrest Yasin Malik's 2 Relatives کرلیا۔ ان پر پولیس اہلکار کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے دو رشتہ دار گرفتار

سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرینگر کے میسوما علاقے کے ایک دکاندار شفاعت بشیر ڈار نے یسین ملک کے دو رشتےدار Yasin Malik's 2 Relatives شعیب محمد اور اشفاق احمد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے میسوما لایا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Reaction on Real Estate Summit in Kashmir: ریئل اسٹیٹ سمٹ کے تعلق سے وادی کے سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

انہوں نے بتایا کہ شعیف محمد اور اشفاق احمد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323، 427، 452 اور 506 کے تحت مقدمہ (31/2021) درج کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ملزمین نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں قتل کرنے کی دھمکی بھی دی، جس کے بعد اُن پر آئی پی سی کے دفعہ 353، 307 اور 506 کے تحت ایک اور مقدمہ (32/2021) درج کیا گیا۔ یہ دونوں ملزمین فی الوقت میسوما تھانے میں زیر حراست ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.