مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ترال کے ہمدانیہ مارکیٹ میں گزشتہ ش قدیم چنار کے درخت سے کئی بڑی ٹہنیاں گرگئیں، درخت سے شاخوں کے گرنے کی وجہ سے ایک کمپلیکس کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ مقا افراد بھی مذکورہ درخت سے اچانک شاخوں کے ٹوٹ کر گرنے سے حیران و شسدر رہ گئے۔ Ancient Poplar Tree
مقا می باشندوں کا کہنا ہے کہ چنار کے درخت نزدیک سرکاری راشن گھاٹ اور میڈیکل کی متعدددکانیں ہیں،ان کے مطابق درخت سے شاخوں کے گرنے کا یہ واقعہ اگر دن کے اوقات میں پیش آتا تو شاید بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ تھا۔
مقامی باشندوں کے مطابق مذکورہ درخت کی کٹا ئی کے لئے متعدد دفعہ انتظامیہ سے بات کی گئی اور تحریری طورپر درخواست بھی گئی تاہم ابھی اس جانب انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس بوسیدہ چنار کو کاٹنے کی اپیل کی ہے تاکہ یہاں لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے۔