ETV Bharat / city

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے عام لوگ خوش: بی جے پی اقلیتی مورچہ - ای ٹی وی بھارت

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج بڈگام میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بی جے پی مائنارٹی مورچہ کے قومی صدر جمال الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام میں وسطی کشمیر کے تینوں اضلاع کے بی جے پی کارکنوں نے شرکت کی جبکہ کونشن کو ٹاؤن ہال بڈگام میں منعقد کیا گیا تھا۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے عام لوگ خوش: بی جے پی اقلیتی مورچہ

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 6:08 PM IST

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے بی جے پی کو مضبوط کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمال الدین صدیقی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خاندانی اقتدار کا دور ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو یہاں کی حکومتوں نے ستایا تھا وہ آج بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کےلیے بی جے پی پوری طرح تیار ہے اور پارٹی کی جیت یقینی ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے عام لوگ خوش: بی جے پی اقلیتی مورچہ

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: صفائی مہم کے تحت پروگرام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمال الدین صدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے عام لوگ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور عوام کو راحت پہنچانے کےلیے بی جے پی کام کررہی ہے۔

بی جے پی رہنما ڈاکٹر علی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کارکن تیار ہیں اور جموں و کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.