- مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے پی ڈی پی کے صدر واصل ڈولوال نے ماہ صیام میں بجلی کے ناقص نظام اور پانی کے مسائل کو لے کر ضلع انتظامیہ پر تنقید کی۔ Inflation is Causing Problems for the People۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگ روز مرہ کی ضروریات کو خریدنے سے قاصر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کشتواڑ میں دکاندار اپنی من مرضی کے مطابق اشیا کی قیمت وصول کر رہے ہیں، پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے، جس کے سبب رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ میں لوگ پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
- مزید پڑھیں:اننت ناگ کے گاورن گاؤں میں بجلی کا ناقص انتظام
انہوں نے مذکورہ مسال کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے، تاکہ لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔