ETV Bharat / city

ترال: چوری کے واقعات میں اضافے کے خلاف احتجاج - چوری میں ملوث افراد کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے

سب ضلع ترال میں چوری کے بڑھتے واقعات کے بعد عوام میں تشویش ہے۔ چوری سے پریشان لوگ احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔

protest
احتجاج
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:28 PM IST

ضلع پلوامہ کے نودل ترال میں نقب زنوں نے منظور احمد بٹ کے گھر میں چوری کی واردات انجام دے کر لاکھوں روپیے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لیا۔ اہل خانہ نے جب صبح یہ دیکھا تو وہ پریشان ہوگئے۔ اس معاملے میں مقامی آبادی نے آج ایک خاموش احتجاج کرکے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

احتجاج

منظور احمد کی اہلیہ زمرود نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ برس قبل چوروں نے ان کے مویشی چرالیے اور آج دوران شب چوروں نے کھڑکی توڑکر زیورات اور نقدی لوٹ لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور اس چوری کی واردات نے ان کو کہیں کا نہیں رکھا ہے۔ اس نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ چوری میں ملوث افراد کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے۔ ایک شہری نے بتایا کہ اس علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس لیے وہ اپیل کرتے ہیں کہ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ سے عوام پریشان

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوکنا رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.