ETV Bharat / city

کانگریسی رہنما آنند شرما کی قیادت میں پارلیمنٹ کمیٹی جموں وکشمیر کا دورہ کرے گی

جموں و کشمیر اور لداخ کی سکیورٹی و تعمیراتی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے کانگرس رہنما آنند شرما کی قیادت میں پارلیمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی 16 اگست سے چھ روزہ دورے کے لئے وادی آرہی ہے۔

کانگریسی رہنما آنند شرما کی قیادت میں پارلیمنٹ کمیٹی جموں وکشمیر کا دورہ کرے گی
کانگریسی رہنما آنند شرما کی قیادت میں پارلیمنٹ کمیٹی جموں وکشمیر کا دورہ کرے گی
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:54 PM IST

پارلیمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی (داخلی امور) 16 اگست کو لیہہ پہنچ رہی ہے جہاں 17 اگست کو یہ عوامی وفود اور سکیورٹی کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرے گی۔ یہ کمیٹی کشمیر میں تین روزہ (18،19 اور 20 اگست) اور 21 اگست کو جموں میں عوامی وفود، سول افسران کے ساتھ گفتگو کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی دورے کے دوران ہند- چین اور پاکستان بھارت سرحدوں پر تعینات نیم فوجی دستوں کے کام کا جائزہ بھی لے گی۔

کمیٹی جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی اور جموں وکشمیر کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.