ETV Bharat / city

Civilian Killing in Kashmir: کشمیری پنڈت کی وادی سے ہجرت کی کوشش - کشمیری پنڈت مائگریشن پر مجبور

وادی کشمیر میں مسلح افراد کی جانب سے حالیہ ہلاکتوں کے خلاف کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے جموں کی جانب ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیچ پولیس نے پنڈتوں کالونیوں کو سیل کر دیا۔ وہیں شیخ پورہ بڈگام میں دھرنے پر پیٹھے کشمیری پنڈتوں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے۔ Migration of Kashmiri Pandit

pandith-migrating-to-jammu-after-the-civilian-killing-in-kashmir
کشمیری پنڈت مائگریشن پر مجبور
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 4:13 PM IST

بڈگام: کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہیں دوسرے واقعے میں کل شام مسلح افراد نے چاڈورہ میں اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے دو غیر مقامی مزدورں کو گولی مار دی۔ دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک مزدور نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ Civilian Killing in Kashmir

کشمیری پنڈت ہجرت پر مجبور

وہیں وادی میں مقیم کشمیر پنڈت جو پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے ہیں نے ان حملوں کے بعد وادی سے ہجرت کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم پولیس نے کچھ علاقوں میں پنڈت کالونی کو سیل کر دیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس پیچ مائگرینٹ کالونی شیخ پورہ میں پچھلے 15 دنوں سے دھرنے سے بیٹھے کشمیری پنڈتوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ رپورٹس کے مطابق کچھ پنڈتوں نے وادی سے جموں کی جانب ہجرت کی ہے۔

مزید پڑھیں:

قبل ازیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کو محفوظ مقامات یعنی ڈسٹک ہیڈکوائٹروں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پنڈت وادی کشمیر کے چھوڑے کی ضد پر ڈھٹے ہوئے ہیں۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت دووال، جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ بھی شریک ہیں۔ اس میٹنگ میں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور رواں ماہ ہونے والی امرتاتھ یاترا پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.