سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 'پنچایتی انتخابات کرانا ان کے دائرہ اختیار میں ہے اور ممکن ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل پنچایتی انتخابات کرانے پر غور کیا جائے گا۔'
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 1057 ایسے پنچایتی حلقے ہیں جن میں گذشتہ برس ناسازگار حالات کی وجہ سے انتخابات منعقد نہیں کیے گئے۔
ای ٹی وی بھارت نے گذشتہ ہفتے ایک خبر پیش کی تھی جس میں پنچایت کے اراکین نے گورنر انتظامیہ سے پنچایت کے خالی حلقوں میں الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے جنگلات کو بے دردی سے برباد کیا گیا اور جن لوگوں کے پاس جنگلات کے چارج تھے، ان کے دہلی کے بہترین علاقوں میں بنگلے ہیں۔'