ETV Bharat / city

کھریو تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - کھریومیں تصادم جاری

گزشتہ شب سکیورٹی ایجنسیوں کو کھریو علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے رات میں یہ آپریشن صبح تک روک دیا تھا لیکن سحری کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

2 militant killed in khrew encounter
کھریو تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : May 6, 2020, 9:10 AM IST

Updated : May 6, 2020, 6:14 PM IST

جموں وکشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

کھریو تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر فوج کے 50 آرآر، سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن چلایا۔انہوں نے بتایا کہ جب فورسز مشتبہ جگہ کی طرف گئے تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فوج نے جوابی کاروائی شروع کردی۔بتایا جا رہا ہے کہ علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود تھے۔ رات کے دوران یہ آپریشن صبح تک روک دیا گیا تھا اور سحری کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔انکاؤنٹر کی جگہ کے آس پاس رہنے والے رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔وہیں اس جھڑپ میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

Last Updated : May 6, 2020, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.