ETV Bharat / city

General Upendra Dwivedi Visits Kashmir: شمالی فوج کے کمانڈرلیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کا کشمیر دورہ - فوج کسی بھی خارجی اور داخلہ چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے

وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل اپیندر دویدی تین روزہ دورے پر کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے پہلے روز فوجی ہیلی کاپٹر میں لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی سرینگر کے بادامی باغ علاقے میں مقیم فوجی ہیڈ کواٹر پہنچ گئے جہاں موجود فوجی افسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ General Upendra Dwivedi Visits Kashmir

شمالی فوج کے کمانڈرلیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کا کشمیر دورہ

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 8:08 PM IST

کشمیر پہنچنے پر انہوں نے سرینگر کے بادامی باغ میں فوجی ہیڈکواٹر پر فوجی افسران کے ساتھ بات کی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں وادی کشمیر کی سیکورٹی کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں فوج کسی بھی خارجی اور داخلی چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کشمیر میں تعینات فوجی کمانڈر کو فیلڈ کمانڈرز نے ان کو سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں چیلنجز اور موسمی حالات کے باوجود دفاعی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ General Upendra Dwivedi Visits Kashmir

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں اینٹی ملیٹنسی آپریشن کے دوران فوج انسانی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے، جب کہ فوج سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے داخلی خطرات سے نمٹ رہی ہے۔ فوجی کمانڈر تین روزہ دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بھی بات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.