سینیٹ کی صدارت ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر پروفیسر راکیش سہگل نے کی، وہیں سینیٹ کا ایجنڈا ڈین اکیڈمک پروفیسر نجیب الدین نے پیش کیا۔
سینیٹ نے محکمہ مکینیکل انجینئرنگ میں تھرمل انجینئرنگ کے نئے ماسٹر پروگرام کو شروع کرنے کو منظوری دی۔
وہیں انسٹی ٹیوٹ کے تمام شعبہ جات میں طلباء یا درخواست دہندگان کے مختلف زمرے کے لیے پوسٹ ڈاکڑیٹ فیلو شپ یعنی پی ڈی ایف بھی شروع کیا جائے گا ۔
اس موقع پر اہم امور کے علاوہ موجودہ تمام اسکیموں کا جائزہ لیا گیا تاکہ ان کو جدید ترین بنایا جائے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ معمول کے معاملات کے علاوہ سینیٹ میں چند اہم فیصلے بھی لئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے لئے ڈاکڑیٹ فیلو شپ کو منظوری دے دی ہے،جس کا مطالبہ کئ مہینوں سے زیر التواء تھا۔
پروفیسر سہگل نے کہا کہ تھرمل انجنئیرنگ کے نئے ماسٹر پروگرام کی انسٹی ٹیوٹ میں اچھی گنجائس ہے اور یہ اس پروگرام سے طلباء کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
انہیون نے کہا کہ انتظامیہ این آئی ٹی سرینگر کو ملک کے بہترین انجینئیرنگ کالجوں میں شامل کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔
اجلاس کے دوران رجسٹر این آئی ٹی سرینگر پروفیسر قیصر بخاری نے کہا کہ سینیٹ میں ماہرین تعلیم قانونی امور،طلباء کے امور، اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق زیر التواء معاملات پر بھی غوروخوص ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تھرمل انجنیرنگ میں پی جی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
سنینیٹ ممبران کے علاوہ اجلاس میں چند بیرون ممبران نے بھی شرکت کی ،جن میں پروفیسر ناہیدہ تبسم اور پیر زادہ ایم امین وغیرہ شامل ہیں۔