این آئی اے نے جن لوگوں کے خلاف الزام طے کرنے کی ہدایت دی ہے ان میں باندی پورہ کے محمد شفیع شاہ عرف ڈاکٹر عرف داود، باجی پورہ کے طالب علی عرف طالب حسین لالی، بڈگام کے مظفر احمد ڈار عرف غزنوی اور اننت ناگ کے مشتاق احمد عرف مشتاق عالم کے نام شامل ہیں۔
این آئی اے نے 25 اکتوبر 2011 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 120 B، 121 A اور غیرقانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ 1967کی دفعہ 17,18,39 اور 40کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
اس سے پہلے جانچ ایجنسی نے حزب المجاہدین تنظیم کے سید صلاح الدین اور غلام نبی خان سمیت 12 ملزمین کے خلاف فردجرم داخل کی تھی۔
مزید پڑھیں: NIA Raids: این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، 6 افراد گرفتار
این آئی اے ایک افسر نے بتایا کہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ 2004 سے 2011 کے دوران بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے پاکستان کی طرف سے حزب اللہ کو 80 کروڑ سے زیادہ کا فنڈ مہیا کرایا گیا تھا۔
یو این آئی