نیشنل کانفرنس کے ترجمان آغا سعید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں ای ٹی وی کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گورنر انتظامیہ اس درد ناک واقعے کے سبھی حقائق لوگوں کے سامنے لائے'۔
انہوں نے کہا کہ 'نوجوان اسکول پرنسپل کے حراست میں قتل کے بعد اب متضاد بیانات بھی سامنے آرہے ہیں جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ نوجوان این آئی اے کی حراست میں ہلاک نہیں ہوا ہے وہیں دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ پولیس حراست میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں گورنر انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تمام خدشات کو دور کریں وہیں کیس کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اصل حقائق منظر عام پر لائیں۔
پارلیمانی انتخابات کے ایک سوال کے جواب میں این سی کے ترجمان نے کہا کہ وادی کی تینوں سیٹوں پر پار ٹی نے اپنے بل پر لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اب لداخ اور جموں پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر این سی کا پارلیمان بورڈ بہت جلد فیصلے لے گا۔