بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر مولوی عمران رضا انصاریMaulvi Imran Raza Ansari, Senior Leader of People's Conference نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لوگوں کو دفعہ 370 اور 35اے کے نام پہ گمراہ کررہے ہے، جبکہ دنیا اس بات سے باخبر ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور اس معاملے میں کسی بھی ریاست کی اسمبلی کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کو رد کر سکیں اور کورٹ کے باہر کوئی بھی طاقت اس کو واپس نہیں لاسکتی ہے-
مولوی عمران رضا انصاری بانڈی پورہ کے اندر کوٹ سنوایی میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما مولوی عابد حسین انصاری کے علاوہ پیپلز کانفرنس کے رہنما جہانگیر احمد بھی موجود تھے -
انہونے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ لوگوں سے بہت سارے پارٹیا ملنے آئے گے اور الیکشن کے تناظر میں بہت سارے باتیں کر کے لوگوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش کرے گے۔
انہونے مزید کہا ہے کہ سی آی بی کی انکائری ہر اک پر لگنی چاہیے کیوں خالی ستھ پال ملک پر لگی ہے ،باقی بھی کیسز ہے ان کو بھی نکالا جایے جس نے کھایا ہے ان کو بھی اس کا حساب دینا پڈے گا۔
مولوی عمران انصاری نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں لوگوں کو دفعہ 370 اور 35اے کے نام پہ ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔