سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی سے نیشنل کانفرنس خوف زدہ ہے'۔
شیوراج چوہان نے عمر عبداللہ کے بیان پر کہا کہ ملک کے لیے جن لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا عمر عبد اللہ نے ان کا ذکر بھی نہیں کیا، بلکہ ان کو یاد کیا۔جنہوں نے ملک کے خلاف کام سر انجام دیے جو افسوس کی بات ہے۔
انہوں نے یہاں کی مقامی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خاندانی پارٹیوں نے کئی سال تک حکومت کرتے ہوئے ترقی کے نام پر جموں و کشمیر کو صرف اور صرف لوٹنے کا کام کیا'۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی نے زور دے کر کہا کہ 'جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ان ریاستوں میں بھی بھارتہ جنتا پارٹی اپنی حکومت بنائے گئی جہاں ابھی بی جے پی کی حکومت نہیں ہے'۔