یہ شراکت سرینگر میونسپل کارپوریشن Srinagar Municipal Corporation کے کمشنر اطہر عامر خان، عظیم پریم جی یونیورسٹیAzim Premji University اور پرجا فاؤنڈیشن Praja Foundation کے ساتھ کی گئی۔ اس دوران جموں و کشمیر کے ایل جی منسوج سنہا LG Manoj Sinha بھی موجود تھے، انہوں اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ'سرینگر شہر کے بچوں کو اس شراکت سے جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر فریقین کے مابین یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کیے گئے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فریقین سرینگر میں بہتر تعلیم اور جدید گورننس پر کام کریں گے۔
پرجا فاؤنڈیشن کے نمائندہ نتائی مہتا نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ فاؤنڈیشن ایم ایم سی کے ساتھ تین پروگرامز پر کام کرے گی، جس میں کارپوریٹرز کو گوڈ گورننس، شہریوں کو آسان شہری سہولیات اور طلبہ کو کارپوریشن کے ساتھ منسلک کرکے ان کو شہر کی کارپوریٹرز کی مدد کرنے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی۔
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے نمائندہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایس ایم سی کے حدود میں 83 پرائمری اسکولوں میں طلبہ، تدریسی عملہ اور اسکولوں کے انتظامیہ کے ساتھ جدید تعلیم سے آگاہی کے لیے کام کریں گے۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے اس شراکت کے متعلق بتایا کہ اس کا مقصد سرینگر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور گوڈ گورننس کے پروگرام کو تقویت دینا ہے۔