اجلاس کے دوران ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات، ریاستی پارٹی کی رکنیت میں مزید اضافہ اور ترقی جیسے مدعے پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔
اجلاس میں بی جے پی کے کئی اعلٰی رہنما شرکت کریں گے جن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا شامل ہیں۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ "میٹنگ کے دوران کئی معاملات پر بات چیت کی جائے گی''۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی بی جے پی صدر رویندر رینا، جنرل سکریٹریز، رکن پارلیمان، سابق صدور اور چیف ترجمان اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو اور دیگر سینئر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔