ETV Bharat / city

ترال: معراج الدین، باغ مالکان کے لیے ایک مثال - bee keeping

جنوبی کشمیر کے دیور ترال کے رہنے والے معراج الدین میر بھی ان باہمت میں سے ایک ہیں جنہوں نے جو چاہا اسے کر دکھایا۔

ترال:معراج الدین باغ مالکان کے لیے ایک مثال

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 6:36 PM IST

معراج الدین نے تمام تر مسائل کے باوجود اپنی بنجر زمین کو باغ میں تبدیل کرکے نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے بھی بہتر ذریعہ تلاش کرلیا ہے۔

معراج الدین کہتے ہیں سنہ 2002 میں جب وہ راجپورہ پلوامہ گئے تھے تب وہاں انہوں نے کھیتی کے بجائے باغبانی کی کئی مثالیں دیکھیں تھیں، تبھی سے انہوں نے بھی طے کر لیا تھا کہ وہ اپنی کھیتی کو باغ میں بدل کر دوسروں کے لیے بھی روز گار مہیا کرائیں گے۔

ترال:معراج الدین باغ مالکان کے لیے ایک مثال

باغبانی کے ساتھ ساتھ معراج الدین نے 'مگس بانی' اور مویشی پالنے کا کاروبار بھی شروع کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں معراج الدین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے باغ میں مختلف قسم کے پودے لگائے ہیں۔ ان میں ہائی ڈینسٹی کے سیب کے درخت بھی شامل ہیں۔

تاہم معراج کو گلہ ہے کہ ہارٹیکلچر محکمہ ان جیسے باغ مالکان کو نظر انداز کر رہا ہے اور صرف اثر و رسوخ والے افراد کو محکمہ کی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے معراج الدین نے بتایا کہ سرکاری نوکریوں کا انتظار کرنے کے بجائے انہیں دوسرے کاموں کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے، تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں۔

معراج الدین کے مطابق سوشل میڈیا کو بھی زرعی انقلاب لانے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے تاکہ اور لوگوں کی دلچسپی بڑھ سکے اور ان کے اندر جزبہ پیدا ہو۔

مزید پڑھیں:

معراج الدین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خود روزگار کمانے والے نوجوانوں کے لیے پیکیج کا اعلان کریں تاکہ نوجوان نسل سماج کے اندر مثبت کردار ادا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.