ضلع بڈگام میں منعقدہ پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کافی تعداد میں کارکنان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں آئندہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ اس دوران ضلع بڈگام میں نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔
پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر رحیم راتھر کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ 'وہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ضلع کی پانچوں سیٹیں این سی کے حق میں دلانے کی کوشش کریں'۔
مزید پڑھیں: سری نگر میں چار عسکریت پسند سرگرم: انسپیکٹر جنرل آف پولیس
وہیں پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر عبدالاحد ڈار کو پارٹی ضلع صدر منتخب کیا گیا، پروگرام کے دوران تمام بلاکوں کے لئے بلاک صدر بھی منتخب کیے گئے۔
نو منتخب پارٹی ضلع صدر عبدالاحد نے ضلع صدر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کریں گے۔