ETV Bharat / city

Manasbal Lake Cleaning: گاندربل کے جھیل مانسبل میں صفائی کا کام جاری

ضلع گاندربل کے جھیل مانسبل میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر جھیل کی صفائی کا کام جاری ہے۔ Manasbal Lake Cleaning

گاندربل کے جھیل مانسبل میں صفائی کا کام جاری

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 10:02 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے جھیل مانسبل میں جگہ جگہ پر موجود گندگی کو صاف کرنے کے لیے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی ہدایت پر صفائی کا کام جاری ہے۔ Manasbal Lake Cleaning by Manasbal Development Authority

جھیل کے آس پاس میں رہنے والے لوگوں کے گھروں سے نکلنے والی گندگی اسی جھیل میں جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جھیل کافی حد تک گندہ ہوچکا ہے۔

گاندربل کے جھیل مانسبل میں صفائی کا کام جاری

اس جھیل کی گندگی صاف کرنے والے ملازمین کے انچارج نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہماری ذمہ داری جھیل کو صاف رکھنے کی ہے لیکن عام لوگ جو اس جھیل کے ارد گرد رہائش پذیر ہیں، ان کو بھی چاہیے کہ وہ اس جھیل میں گندگی نہ ڈالیں۔' Sohail Ahmed on manasbal lake

انہوں نے کہا کہ 'مشہور سیاحتی مقام کا دورہ کرنے والے سیاحوں کو بھی چاہیے کہ وہ گندگی اس جھیل میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'جھیل کے قریب پارک میں ہم نے جگہ جگہ پر کوڑے دان لگا رکھے ہیں، جس کا استعمال لوگوں کو کرنا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں:

Small Fishes Found Dead in Mansbal Lake: جھیل مانسبل میں بڑھتی آلودگی، کثیر تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مردہ پائی گئیں

واضح رہے کہ اس جھیل کی دیکھ بھال کے لیے سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سعید نے ایک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا تھا جس کی ذمہ داری اس جھیل کی خوبصورتی بڑھانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا تھا، تاہم یہاں کچھ لوگ یا کچھ سیاح اس کے برعکس کر رہے ہیں۔ ورنہ اس جھیل کا پانی پورے کشمیر میں حد درجہ میٹھا مانا جاتا تھا۔ The beauty of Manasbal Lake

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.