ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن نے رباب کو خاموش کیا، حوصلوں کو نہیں - روایتی موسیقی

فنکار پُر اُمید ہیں کہ معمول کی زندگی بحال ہونے کے ساتھ ہی یہ اپنے فن کے ذریعے روزگار کما سکیں گے۔

لاک ڈاؤن نے رباب کو خوموش کیا لیکن حوصلوں کو نہیں

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 9:56 PM IST

Updated : Aug 19, 2020, 10:07 PM IST

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پانچ ماہ تک زندگی مکمل مفلوج رہی۔ وادی کشمیر میں شادی اور دیگر بڑی تقریبات اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ ہوئیں جس کا اثر ان تقریبات میں روایتی گانا گانے والوں کے روزگار پر پڑا۔

کشمیر میں شادیوں اور صوفی تقریبات میں روایتی نغمے گائے جاتے ہیں اور موسیقیکار بلائے جاتے ہیں جن کے نغموں سے ان محفلوں کی رونق بڑھ جاتی ہے۔ لیکن کووڈ لاک ڈاؤن سے امسال ایسا ممکن نہ ہوپایا۔

لاک ڈاؤن نے رباب کو خوموش کیا لیکن حوصلوں کو نہیں
نعیم احمد اور انکے ساتھی فنکار گزشتہ پانچ ماہ سے بے روزگار ہوئے ہیں۔ جس سے وہ اور انکے اہل خانہ بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ اگرچہ وہ روزگار کھونے سے پریشان ہیں لیکن اپنے فن کو زندہ رکھنے کے لئے وہ گھروں میں ہی ریاض کر رہے ہیں تاکہ ان کا رشتہ موسیقی سے برقرار رہے۔ یہ فنکار پُر اُمید ہے کہ معمول کی زندگی بحال ہونے کے ساتھ ہی یہ اپنے فن کے ذریعے اپنا روزگار کما سکیں گے۔

قابل فہم ہے کہ کشمیر میں تقریباً پانچ ماہ کے بعد معمولات کی زندگی بحال ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو دکانیں کھولنے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔ اب لوگ اُمید لگائے ہوئے ہیں کہ پریشانی کا دور ختم ہوگا اور خوشی کا سورچ طلوع ہوگا۔

Last Updated : Aug 19, 2020, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.