کشمیر میں پابندی کے دو مہینے بعد بھی راحت نہ ملنے سے نالاں رکن پارلیمان فیاض میر نے کہا کہ 'اب تو حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ہم اب اس لائق بھی نہیں بچے کہ اپنے عوام کو سمجھا سکیں۔'
پی ڈی پی کے فیاض احمد میر نے اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ایک رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود مسلسل پریشان ہوں تو عوام کا کیا ہوگا؟'
واضح ہو کہ فیاض میر آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے بعد مسلسل دہلی میں قیام پذیر ہیں، کئی بار وہ وادی گئے مگر وہاں کے حالات سے مایوس ہو کر واپس لوٹ آئے۔
کشمیر میں پابندی کے دو ماہ گزرنے کے بعد فیاض میر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔