ETV Bharat / city

LG Participates in Bhoomi Poojan: ایل جی نے سری نگر میں یاتری نواس کے بھومی پوجن میں شرکت کی - LG Participates in Bhoomi Poojan

جموں اور سرینگر میں بنائے جانے والے یاتری نواس کو روحانیت اور علم کے متحرک مراکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ زائرین اور مقامی لوگوں کے لیے سال بھر روحانی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یاتریوں کی رہائش کی سہولت کے ساتھ سفر کے تمام راستوں پر 9 اضلاع میں لنگر، پانی، آرام کرنے کے مقامات، واش روم اور آر ایف آئی ڈی ٹریکنگ کے لیے بھی جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔" LG Participates in Bhoomi Poojan of Yatri Niwas at Srinagar

15187641
15187641
author img

By

Published : May 4, 2022, 10:44 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے پانتھا چوک میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ Amarnath Yatra کے یاتری نواس کے بھومی پوجن میں حصہ لیا۔ اس نئی سہولت سے تمام اسٹیک ہولڈرز، یاترا سے وابستہ تنظیموں، ملک بھر اور بیرون ملک سے عقیدت مندوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جائے گا۔ یہ 25 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور مکمل ہونے کے بعد اس نواس میں 3000 سے زیادہ یاتریوں کے رہنے کا انتظام ہوگا۔ LG Participates in Bhoomi Poojan of Yatri Niwas at Srinagar
سنہا کا کہنا تھا کہ جموں اور سرینگر میں بنائے جانے والے یاتری نواس کو روحانیت اور علم کے متحرک مراکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ زائرین اور مقامی لوگوں کے لیے سال بھر روحانی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "شری امرناتھ جی یاترا کے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے ایک یادگار اور آرام دہ تجربہ بنانے کے مقصد کے ساتھ، جموں و کشمیر سرکار نے رامبن، جموں اور اب سرینگر میں یاتری نواس کی تعمیر شروع کی ہے۔"

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ "ان مارکیز میں عبادت گاہوں اور شام کی آرتی کے ساتھ ایک مشترکہ کمرہ ہوگا، جو کہ آنے والے زائرین کو جموں و کشمیر کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے ایک لائبریری ہوگی۔" انتظامیہ کا کہنا تھا کہ "امسال پہلگام اور بالتل ایکسس پر ٹینٹس اور پریفاب ڈھانچے کی فراہمی کی جارہی ہے جس سے گزشتہ یاترا کے مقابلے 57 فیصد زیادہ یاتریوں کی رہائش کی سہولت ہوگی۔ سفر کے تمام راستوں پر 9 اضلاع میں لنگر، پانی، آرام کرنے کے مقامات، واش روم اور آر ایف آئی ڈی ٹریکنگ کے لیے بھی جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

اس کے مزید "کووڈ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا اور پنجترنی، مقدس غار اور شیش ناگ کے قریب آئسولیشن سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔ سرینگر میں یاتریوں کے لیے 100 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر کی سہولت بھی تیار کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال آکسیجن بوتھس کی تعداد 14 سے بڑھا کر 26 کر دی گئی ہے اور بلتل اور چندن واڑی میں عازمین کے لیے 30 بستروں کے دو اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.