ETV Bharat / city

Kashmir Cement Company ایل جی انتظامیہ کا جموں وکشمیر سیمنٹ کمپنی فروخت کرنے کا فیصلہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں وکشمیر سیمنٹ لمییٹڈ کمپنی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ Decision to Sell Kashmir Cement Com

Kashmir Cement Company
Kashmir Cement Company
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 8:16 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے آج ایک بڑا فیصلے لیتے ہوئے جموں وکشمیر سیمنٹ لمیٹیڈ Kashmir Cement Company میں حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کرنا بند کردیا ہے اور اس کمپنی کو نجی افراد یا اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے اتوار کو جموں وکشمیر سیمنٹ لمییٹڈ کمپنی کے تحت کھریو پلوامہ میں واقع سیمنٹ پلانٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ LG Management Decision to Sell Jammu and Kashmir Cement Company

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سیمنٹ پلانٹ گزشتہ کئی برسوں سے تقریباً بند پڑا تھا کیونکہ سرکار کے پاس اس فیکٹری کو بحال کرنے کے لیے سرمایہ نہیں تھا۔ انتظامی کونسل نے کہا کہ سیمنٹ پلانٹ گزشتہ کئی برسوں سے خسارے سے جھوجھ رہا ہے اور یہاں تک کہ ملازمین کی تنخواہیں بھی اس سے کمائی نہیں جاسکتی ہے جس سے سرکار کو ہی گھاٹہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کونسل نے کہا کہ خسارے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 240 کنال اراضی پر محیط اس فیکٹری کو فروخت کیا جائے اور جن افراد یا کمپنی کے پاس 250 کروڑ نیٹ ورتھ ہوگا وہ اس کی خریداری میں حصہ لے پائے گی۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس پلانٹ میں تعینات ملازم کی ملازمت برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سرکار اس پلانٹ میں کام کررہے ملازمین کو مختلف محکموں میں تعینات کر رہی تھی تاکہ ان کا روزگار چلتا رہے۔ انتظامی کونسل نے کہا کہ جو اس کمپنی کو خریدنے میں کامیاب ہوجائے گا انتظامیہ اس کو کان کنی کی لیز و دیگر متعلقات سونپ دے گی تاکہ اس فیکٹری کو چلانے میں کوئی دقت نہیں ہو۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.