ملک کے معروف شہر بنگلور کے ہیگڑے نگر میں پیر کے روز بے قابو ہجوم نے ایک کشمیری کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں 'دہشت گرد' قرار دیا
پولیس نے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے تسیر مفتی کو ایک ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کیا ۔ تسیر احمد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تسیر مفتی کی اہلیہ نے بتایا :' ہماری کچھ جائیداد بنگلور میں ہے اور ہم وہاں پر فیلٹ تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم نے فیلٹ کی مرمت کے لیے ٹھیکدار سے کہا۔ فیلٹ کی مرمت کے بجائے وہ اپنے ساتھ ہجوم لے کر آگیا جس کے بعد انہوں نے میرے شوہر کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں دہشت گرد کہا'۔
تسیر کی اہیلہ نے کہا کہ ٹھیکدار نے مارنے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ 'انہیں کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہے'۔
تسیر کی اہیلہ نے کہا کہ 'ہمارا صرف یہ قصور تھا کہ ہم کشمیری ہیں'۔