ETV Bharat / city

کشمیر: یوم قومی اتحاد کی مناسبت سے مختلف تعلیمی وثقافتی پروگرام کا انعقاد - سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت

بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار، سردار ولبھ بھائی پٹیل جنہیں' آئرن مین آف انڈیا'کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کی یوم پیدائش پر 'یوم قومی اتحاد' پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور مختلف تعلیمی وثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یوم قومی اتحاد کی مناسبت سے مختلف تعلیمی وثقافتی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:12 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر اور ضلع کپوارہ کے ویلگام میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار، سردار ولبھ بھائی پٹیل جنہیں' آئرن مین آف انڈیا'کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کی یوم یوم پیدائش پر 'یوم قومی اتحاد' پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

یوم قومی اتحاد کی مناسبت سے مختلف تعلیمی وثقافتی پروگرام کا انعقاد

سرینگر سیکٹر سی آر پی ایف کی اکائیوں اور دفاتر نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم قومی اتحاد کے موقع پر آپسی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے سی آر پی ایف کی جانب سے حلف برداری تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر گنڈ سے سونہ مرگ تک سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کی جانب سے دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام و خاص سبھی نے شرکت کیا۔

اس کے علاوہ سرینگر سیکٹر سی آر پی ایف کے 'علم روزگار پروگرام' کے تحت، ایک کیریئر گائیڈنس سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں 118 بٹالین کے کمانڈنٹ ڈاکٹر ستیہ ویر ورما، کمانڈنٹ،ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکراور ایڈیشنل ایس پی فیروز یحییٰ نے طلباء سے بات چیت کی اور ان کی رہنمائی کی۔

اس موقع پر طلباء کے درمیان سی اے پی ایف امتحان کی تیاریوں کے لیے کتابیں اور مطالعاتی مواد تقسیم کیا گیا۔ علم روزگار پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں نے سی اے پی ایف و دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کے لیے سی آر پی ایف کی طرف سے منعقد کی جانے والی مفت آن لائن کوچنگ سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔

وہیں اس یوم قومی اتحاد کی مناسبت سے ویلگام بٹالین نے ہفرڈہ میں ایک ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جس میں کراٹے اور ہفرڈا میں جاری یونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس یونٹی کپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے درمیان اسپورٹس کی جانب راغب کرنا تھا اور ان کی فطری صلاحیتوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ ماہ اکتوبر میں فوج نے کئی تقریبات کا انعقاد کیا، جس کا آغاز 03 اکتوبر کو 'پیڈل فار پیس' سائیکلنگ ریس سے ہوا۔ اس ایونٹ میں 40 سے زائد سائیکل سواروں نے شرکت کی۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے 27 اکتوبر 2021 کو 'یونٹی رن فار فن' کا انعقاد کیا گیا، جس میں 142 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ یونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوا جس کا آج اختتامی میچ 31 اکتوبر کو کھیلا گیا اس ٹورنامنٹ میں کل 24 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا تھا میچوں کی ناک آؤٹ سیریز کے بعد لارڈ گوشی کپوارہ کی ٹیم مجموعی طور پر چیمپئن بن کر ابھری۔

اس موقع پر کھیل شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم بھی کیا گیا۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے جیتنے والوں اور کرکٹ ٹیم کے رن اپ کو مبارکباد دی اور ٹرافی و چیک بطور انعامات دیا۔

اس موقع پر کووڈ وارئر کے طور پر علاقے کی خدمت کرنے والی خاتون طاہرہ بیگم کو بھی مبارکباد پیش کیا گیا، جنہوں نے گھر گھر جا کر کووڈ ویکسین مہم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہیں بھی انعامات سے نوازا گیا۔

'رن فار یونٹی' کے فاتحین کو بھی انعامات سے نوازا گیا، جس میں وادی کشمیر کے معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں دانش منظور جو کہ اپریل 2021 میں منعقدہ ٹوکیو میموریل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ (کیوروگی اور پومسے) کے بہترین میل کھلاڑی رہے اور عابد نبی جو جموں و کشمیر کے مشہور رنجی کرکٹ کھلاڑی ہیں ان سبھوں نے شرکت کی تھی۔

ان معززین کے علاوہ بریگیڈئر 8 سیکٹر اے کے پانڈے بھی اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے مقامی آبادی کے ساتھ بات چیت کی اور اس علاقے میں امن و سکون اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر کئی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.