خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کشمیر یورسٹی کے احاطے میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، تاکہ طلبا کو بااختیار اور برسرروزگار کیا جا سکے۔
پروفیسر مشتاق احمد درزی نے اس فوڈ فیسٹیول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اس فوڈ فیسٹول کا مقصد یہاں کے طلبا اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے کاروباریوں کے درمیان خیالات و تجربات کا تبادلہ ہو، مزید ان پروگراموں سے دیگر علاقے کے پکوانوں اور کھانے کے شوقین افراد سے بھی روبرو کرانا تھا'۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مینجمنٹ شعبہ پورے سال مختلف پرو گرام کرتے ہیں، تاکہ طلبا کے درمیان روز گار کے مواقع پیدا ہو، جبکہ یہاں سے طلبا کو ملک کی مختلف کمپنیز میں نوکری فراہم کرنے کے مواقعے بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ شعبہ کو اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیاگیا ہے۔ مزید بزنس اسکول سے تربیت یافتہ طلباو طالبات نے مختلف نوعیت کی آن لائن کاروبار بھی شروع کئے ہیں جو کافی مقبول بھی ہورہے ہیں۔
شعبہ منیجمنٹ اسٹڈیز انتظامیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ تربیت سے لے کر طلبہ کو پلیسمنٹ فراہم کروانے تک مذکورہ شعبہ رہبری اور رہنمائی کرتا ہے۔