ایسے میں ریاست کے تمام علاقوں میں بچے گھروں کے اندر قید ہوجاتے ہیں۔
برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد ہی سڑکوں پر سے برف کو ہٹایا جاتا ہے اور بچے سڑکوں کو میدان میں تبدیل کرتے ہیں۔
فی الوقت وادی میں ایسے ہی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، وادی کے مختلف علاقوں میں ان دنوں برف ہونے کے با وجود بچے سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
اس کی وجہ کئی علاقوں میں کھیل کا میدان نہ ہونا ہے اور بچے مجبورا سڑکوں پر کھل رہے ہیں۔
بچوں کا کہنا ہے اگر چہ برف کے دوران سڑکوں پر کھیلنا ان کی مجبوری ہے تاہم وہ اس سے برے حد لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ان بچوں کے مطابق برف کے دوران انہیں گرنے و پھسلنے کا ڈر نہیں رہتا ہے اور اکثر چوٹ بھی نہیں لگتی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے باعث سڑکوں پر کھیلنے سے بچے پر ہر وقت بچوں پر خطرہ لاحق رہتا ہے۔
والدین کا مزید کہنا ہےکہ سرد ایام میں بچوں کے لیے مختلف اضلاع میں انڈور سٹیڈیم کی فراہمی بے حد ضروری ہے۔ تاکہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشونما بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ خطرے سے محفوظ رہیں۔