گاندربل ضلع سے وابستہ ویڈیو جرنلسٹ نے منی سیکٹریٹ کے احاطے میں پُرامن احتجاج درج کیا ہے۔
احتجاجیوں کے مطابق انہیں ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران ضلع انتظامیہ نے ویڈیو گرافی کے لیے مختلف علاقوں میں الیکشن کوریج کے لیے تعینات کیاElection Coverage In DDC Election تھا۔ لیکن ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ان کی واجب الادا رقم واگزار نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں واحد ایک ضلع گاندربل ہے جہاں پر ابھی بھی الیکشن کی پیمنٹ واگزار نہیں کی گئی ہیں۔
احتجاجیوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ سے وابستہ افسران آئے روز انہیں یہ کہہ کر دھوکے میں رکھتے کہ ان کے بقایہ جات کچھ کی دنوں میں واگزار ہوں گے لیکن آج تک واجب ادا پیمنٹ ادا نہیں کی گئی۔
احتجاج پر بیٹھے ویڈیو جرنلسٹ نے لفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ اس معاملے میی از خود مداخلت کر کے ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔