ETV Bharat / city

Journalist Bodies Condemn Taking Over Charge of Kashmir Press Club: کشمیر پریس کلب پر نئی تین رکنی کمیٹی کا کنٹرول غیر قانونی - Control of new three-member committee on Kashmir Press Club is illegal

کشمیر کی مختلف صحافتی انجمنوں نے کشمیر پریس کلب پر نئی 3 رکنی کمیٹی کے کنٹرول کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس عمل کی سخت نکتہ چینی کی ہے- کشمیر کی کئی صحافتی انجمنوں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق انہوں نے کشمیر پریس کلب پر سنیچر کو نئی 3 رکنی انتظامی باڈی کے کنٹرول کو جبری اور من مانی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ Condemnation of taking charge of Kashmir Press Club

Journalist Bodies Condemn Taking Over Charge of Kashmir Press Club

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 9:50 AM IST

صحافتی انجمنوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو جس دن انتظامیہ نے کووِڈ میں اضافے کے پیش نظر ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اسی دوران کچھ صحافی کلب کے دفتر میں گھس گئے اور دفتر کے ارکان کو یرغمال بنا کر زبردستی کلب کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا۔ بیان کے مطابق ان انجمنوں سے وابستہ تمام ممبران نے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے چند ناراض عناصر کو کلب کے آئین کی دھجیاں اڑانے اور قانون کے تمام اصولوں کو پامال کرنے کی اجازت دے کر ایک غلط اور خطرناک مثال قائم کی ہے۔ حکام نے لازمی دوبارہ رجسٹریشن کے بارے میں پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔ جسے شروع کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کو کلب کی انتظامی باڈی سے وابستہ افراد کے کردار کے تعلق سے تصدیقی رپورٹ کرنے میں چھ ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔ 29 دسمبر کو بالآخر دوبارہ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد کلب نے نئے انتخابات کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ کا اعلان بھی کیا۔ لیکن اچانک صحافیوں کا ایک گروپ جس میں کچھ غیر ممبران بھی شامل ہیں نے ایک "عبوری باڈی" کی تجویز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اس کے بعد حکومت کی طرف سے ایک پیغام آیا کہ دوبارہ رجسٹریشن کو روک دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام جس میں صحافیوں کے ایک گروپ نے خود کو ایک "عبوری ادارہ" کے طور پر مقرر کیا ہے غیر مہذب، غیر قانونی، غیر آئینی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا کوئی جواز نہیں بنتا- یہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب رجسٹریشن کا عمل حکام کے سامنے ابھی تک زیر التواء ہے۔
تمام صحافتی تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ ناراض عناصر کے اس افسوس ناک اقدام نے KPC کے آئین اور بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلب آفس میں زبردستی گھس کر ایک خطرناک مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان انجمنوں نے بیان کے ذریعے پریس کونسل آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا، فیڈریشن آف پریس کلب اور ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا سمیت ملک بھر کی پریس باڈیز سے اپیل کی ہیں کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں۔ واضح رہے یہ مشترکہ بیان جن صحافتی انجمنوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ان میں جرنلسٹ فیڈریشن آف کشمیر (JFK)، کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (KWJA)، کشمیر پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن (KPPA)، کشمیر پریس کلب (KPC)، کشمیر یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (KUWJ)، جموں و کشمیر انجمن اردو صحت، جموں و کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن (JAKJA)، کشمیر ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (KVJA) اور کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.