ETV Bharat / city

Sub Inspector Written Test Cancelled: ایس ایس بی نے سب انسپکٹر اسامیوں کیلئے تحریری امتحان منسوخ کیا

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جمعہ کو جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر اسامیوں کے لیے منعقد ہونے والے OMR پر مبنی آبجیکٹو ٹائپ تحریری امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ Sub Inspector Written Test Cancelled

jkssb-cancels-written-examination-for-post-of-sub-inspector
ایس ایس بی نے سب انسپکٹر اسامیوں کیلئے تحریری امتحان منسوخ کیا
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 11:03 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جمعہ کو جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر اسامیوں کے لیے منعقد ہونے والے OMR پر مبنی آبجیکٹو ٹائپ تحریری امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سب انسپکٹر اسامیوں کو پرُ کرنے کی خاطر تحریری امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ آج بورڈ کی 206 ویں میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ایسے میں جاری حکم نامے کے مطابق پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کے لیے OMR پر مبنی آبجیکٹیو تحریری امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے سروس سلیکشن بوڈ نے حال ہی میں پولیس سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے اور 7200 امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ کے لیے کامیاب قرار دیا ہے لیکن بعد میں بہت سے امیدواروں اور سماجی کارکنان نے نتائج پر سوال اٹھائے ہیں اور اس کی سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

امیدواروں اور کارکنان کا الزام ہے کہ ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ بعد میں امیدواروں نے سوشل میڈیا اور اخبارات میں نتائج کی شفافیت پر شکوک شبہات ظاہر کیے جارہے ہیں جس پر ایل جی منوج سنہا نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے جانچ کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.