ETV Bharat / city

JKNPF Convention In Srinagar: جے کے این پی ایف کا سری نگر میں کنونشن - سرینغر کر تازہ خبریں

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی ممبران نے بھی شرکت کی۔ JKNPF Convention In Srinagar

جے کے این پی ایف کا سری نگر میں کنونشن
JKNPF Convention In Srinagar
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 5:42 PM IST

سرینگر:مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی طرف سے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی جب کہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی ممبران نے پارٹی کے چیئرمین مظفر وانی کی موجودگی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ اس دوران پارٹی کے چیئرمین مظفر وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق خاندانی راج اب ختم ہونا چاہیے کیوں کہ اس نے جموں و کشمیر کے ایک ایک بچہ کا خون چوس لیا ہے، جموں و کشمیر کو انقلاب کی ضرورت ہے جو کوئی سیاسی پارٹی نہیں لا سکتا اگر لا سکتا ہے تو یہاں کا نوجوان جو جے کے این پی ایف سے جڑا ہوا ہے اور ہمیں ان دو گھرانوں کو مسترد کرکے نئی جماعت کو موقع دینا چاہیے جو لوگوں کی امنگوں اور خواہشات پر پورا اتر سکے۔

JKNPF Convention In Srinagar

مظفر احمد نے اپنے کارکنوں سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں ایک بڑی پارٹی سامنے ابھر کر آسکے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ دوبارہ جب ہم الیکشن میں آئیں گے تو ہم آپ سے ووٹ نہیں مانگیں گے۔ آپ خود ہمارے کام دیکھ کر ہمیں ووٹ دینا اگر ہم حقدار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.