سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو تین برسوں سے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، 'آج یہاں ٹیبل ٹینس کی 28 ویں نیشنل چمپئین شپ ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے 80 سال کی عمر سے زیادہ کے کھلاڑی بھی آئے ہیں۔'Manoj Sinha On JK Young Players
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس جموں و کشمیر میں ایسے13 چمپئین شپز کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ سنہا نے کہا کہ پچھلے دو تین برسوں سے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون ملک روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسی چمپیئن شپز کےاہتمام سے مزید کھلاڑی جموں وکشمیر کا نام روشن کریں گے اور یہی کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔ قبل ازیں ان کا ٹیبل ٹینس کی 28 وین قومی چمپیئن شپ کی اوپنگ تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ جموں وکشمیر سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم میسر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Re Exam of JKSI Posts ایس آئی کا دوبارہ امتحان اکتوبر میں منعقد ہوگا، منوج سنہا
یو این آئی