ETV Bharat / city

Bans Anonymous Complaints In JK سرکاری ملازمین کے خلاف بے نام اور غلط شکایتوں کے اندراج پر پابندی

جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری افسران کے خلاف بے نام شکایات درج کرانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہریوں کو افسران کے خلاف کوئی شکایت درج کرانی ہو تو وہ اپنا نام اور دیگر تفصیلات سمیت شکایات درج کرائیں۔

سرکاری ملازمین کے خلاف بے نام اور غلط شکایتوں کے اندراج پر پابندی

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 5:24 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری پیوش سنگلہ نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سرکاری افسران کے خلاف گمنامی شکایات درج نہ کروائیں۔ پیوش سنگلہ نے کہا کہ سرکاری افسران کے متعلق شہری رشوت خوری اور دیگر بدعنوانیوں کے متعلق شکایات درج کرتے ہیں لیکن آج سے ایسی کوئی شکایات قبول نہیں کی جائے گی جس میں شکایت کنندگان کا نام اور دیگر ٹھوس دلائل موجود نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ غلط شکایت درج کرنے پر شکایت کنندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر سرکاری ملازم کسی افسر کے خلاف غلط شکایات درج کرے تو اس کے خلاف سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری گریونس سیل اور انسداد رشوت خوری کے محکمات میں شہریوں سے بے نام یا نام خفیہ رکھنے والی شکایات کا اندراج تسلیم کی جائے گی۔ لیکن اب انتظامیہ نے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکایت کنندگان اپنا نام اور شکایات درج کرائے تاکہ سرکار کے کام و کاج میں شفافیت آئے۔

یہ بھی پڑھیں : Advocate Mohsin Qadri, Monika Kohli Appointed as AAG محسن قادری اور مونیکا کوہلی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.