جموں و کشمیر کے 12 سیکٹر بلپورہ شوپیان میں فورسز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جی او سی وکٹر فورسز پی شریواستو، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، 12 سیکٹر کمانڈر این ایس گریوال نے گزشتہ شب ضلع پلوامہ کے نائرہ اور وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقوں میں ہوئے انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔ JeM commander Zahid Wani among five terrorists killed in twin encounters within 12 hours
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ 12 گھنٹوں کے دوران دو اکاٶنٹرس میں پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ پانچ عسکریت پسند مارے گئے، جن میں جیش کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی عسکریت پسند شامل ہیں جو سیکوریٹی فورسس کےلیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ جیش کے اعلیٰ کمانڈر زاہد وانی کے علاوہ ایک پاکستانی عسکریت پسند جس کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے طور پر کی گئی پلوامہ انکاونٹر میں مارے گئے۔ یہ دونوں جیش محمد سے وابستہ تھے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔