ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکانی کرنے کی سوچ رہے ہیں۔
آج صبح سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکو ٹ میں پا کستا نی افواج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
فا ئرنگ اور گولہ با ری کا سلسلہ صبح 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو ا تھا جو کہ دو گھنٹوں تک چلتا رہا۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے۔
پو لیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی داغے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہری آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی۔ تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستا نی فائرنگ کا معقول جو اب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
و اضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لگاتار پا کستانی افو اج اضلاع راجو ری اور پو نچھ کے متعدد سیکٹرز میں گولہ باری کر رہی ہے۔